Saturday, 21 September 2024


پاکستان تیز رفتار ی سے اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن

 

ایمز ٹی وی (تجارت) پلاننگ کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ55 ارب ڈالر مالیت سے زائدکا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا،طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل پاکستانی عوام کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہو گی۔ پلاننگ کمیشن کی دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2016-17 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وزارت مواصلات کے 84منصوبوں کیلئے ایک کھرب 93ارب 28 کروڑ 52لاکھ 65 ہزار روپے مختص کئے ہیں۔ گزشتہ سال کے آخر میں بیجنگ میں مشترکہ تعاون کمیٹی ( جے سی سی) نے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کے دو بڑے منصوبوں ملتان سکھر موٹر وے اورقراقرم ہائی وے کے حویلیاں تھاکوٹ سیکشن کو سی پیک کیلئے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس پر کام کی رفتار اور اس ضمن میں پاکستانی حکومت کی جانب سے کی جانے والی سیکیورٹی و دیگر انتظامی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ جے سی سی نے روڈ انفراسٹرکچر کے تین دیگر منصوبوں کی بھی منظوری دیتے ہوئے اس کی فوری فنانسنگ کیلئے متعلقہ اداروں کو تمام کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی ، منصوبوں میں سی پیک روٹ پر قراقرم ہائی وے تھاکوٹ تا رائیکوٹ136کلومیٹرشاہراہ کی بحالی، بلوچستان کے عوام کیلئے اہم منصوبے خضدار ۔بسیمہ شاہراہ اورمغربی روٹ پر ڈیرہ اسمعیل خان ژوب روڈ کی اب گریڈیشن کا منصوبہ شامل ہے۔

 

Share this article

Leave a comment