Saturday, 21 September 2024


پانی کے ماہانہ بل میں اضافہ

ایمز ٹی وی (تجارت)واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور( ڈبلیو ایس ایس پی )نے صارفین پر واٹر بم گرادیا، پانی کے ماہانہ بل میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے، نئے بلوں کا اطلاق یکم جنوری2017 سےہوگا۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور نے پانی کے ماہانہ بل میں کئی گنا اضافہ کردیا،پوش علاقہ حیات آباد میں گھریلو صارفین اب 150کی بجائے 1365روپےتک ماہانہ پانی کا بل ادا کریں گے۔ 3 سے 7 مرلہ کے گھروں کا ماہانہ بل 350، 10 مرلہ سے 1 کینال کا بل 770 روپے کردیاگیا،2 کینال گھر کا بل 910 جبکہ ڈبل ڈور 2 کینال گھروں کا بل 1365 روپے ماہانہ کردیاگیا،اسی طرح نئے کنکشن کی فیس بھی 13 ہزار 8سوروپے کردی گئی ہے۔ پانی بلوں میں اضافہ صرف پوش علاقے حیات آباد تک محدودنہیں۔یونیورسٹی ٹاون میں بھی ماہانہ بل 600جبکہ اندرون شہرعلاقوں میں ماہانہ بل 350 روپے کر دیا گیاہے،اس سےقبل پشاورمیں پانی کا ماہانہ بل 150 روپے تھا۔ سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں ، اسپتالوں کو 5 ہزار جبکہ نجی دفاتراورتعلیمی اداروں کو 7ہزار500 روپے ماہانہ بل اداکرنا ہوگا، تجارتی مراکز، شادی ہالز اور ہوٹلز کو بھی 15 ہزار تک ماہانہ بل اداکرناپڑے گا۔

Share this article

Leave a comment