Saturday, 21 September 2024


ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی میں گورنر سندھ کی شرکت

 

ایمز ٹی وی (کراچی)گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور شادی شدہ جوڑوں کو مبارکباد دی ۔وائی ایم سی اے میں منعقدہ اس تقریب میں 62 جوڑے ازدواجی بندھن میں منسلک ہوئے ۔گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے منعقدہ یہ تقریب قابل تحسین ہے ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اس قسم کی تقریبات سے فضول خرچی اور شادی پر کئے جانے والے غیر ضروری اخراجات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جبکہ والدین پر غیر ضروری اخراجات کا بوجھ کم کرنے میں بھی اجتماعی شادیاں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کی کمی،جہیز کی لعنت اور بے جا رسم و رواج کے باعث ہمارے معاشرے میں سیکڑوں لڑکیاں شادی کے بندھن سے محروم ہیں جو انتہائی افسوسناک امر ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا مسلسل انعقاد پورے معاشرے کے لئے قابل تقلید مثال ہے کیونکہ ان کے ذریعہ نہ صرف وسائل نہ رکھنے والے جوڑے ازدواجی زندگی گزارنے کے قابل ہو رہے ہیں بلکہ والدین اپنی لڑکیوں کے فرض سے سبکدوش ہو پا رہے ہیں۔

 

 

Share this article

Leave a comment