Saturday, 21 September 2024


افغانستان کی (ڈبلیو ٹی او ) سے پاکستان کی شکایت

 

ایمز ٹی وی(کابل) افغان صدر کے قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر نے کہا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان لندن میں مذاکرات نتیجہ خیز اور تعمیری رہے تاہم اب بھی کچھ مسائل حل طلب ہیں جس کی بڑی وجہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کی کمی ہے۔ افغان قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر کا کہنا تھا افغانستان اور پاکستان نے مطلوب دہشت گردوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے اور مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستان اور افغانستان کے درمیان لندن میں ہونے والے مذاکرات میں کشیدگی کو کم کرنے اور پاک افغان بارڈر پر کراسنگ پوائنٹس کھولنے سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ واضح رہے چند روز قبل لندن میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات ہوئے تھے جس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی شرکت کی۔ دوسری طرف افغان صنعت و تجارت کے نائب وزیر قربان حقجو نے کہا ہے کہ سرحد کی بندش کے حوالے سے پاکستان کیخلاف شکایت پر بڑی تعداد میں ڈبلیو ٹی او کے رکن ممالک افغانستان کی حمایت میںسامنے آئے ہیں ۔ سرحد بند کرنے کے حوالے سے افغانستان کی پاکستان کیخلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او ) سے شکایت پر کمیشن 6 اپریل کو تعین کریگا۔

 

Share this article

Leave a comment