Friday, 20 September 2024


گندم کے کاشتکار بدحال ہوتے جا رہے ہیں

 

ایمز ٹی وی(بدین) ضلع بدین سمیت زیریں سندھ میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہوگیا ہے، گندم کی خریداری کیلئے سرکاری مراکز نہ ہونے کے باعث کاشتکار اپنی فصل تاجروں کو سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں
۔گزشتہ چند سال کے دوران بدین میں بھی گندم کے زیرکاشت رقبے میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے تاہم اب تک حکومت کوگندم کی سرکاری سطح پر خریداری کا خیال نہیں آیا ۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے ایک بار پھر کاشتکاروں کو تاجروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور منافع خور 13 سو روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے 1000روپے فی من کے حساب سے گندم خرید رہے ہیں ۔کاشتکاروں نے بتایا کہ قیمت خرید میں عدم توازن اور موثرحکومتی منصوبہ بندی نہ ہونے کے باعث نہ صرف گندم کے کاشتکار بدحال ہوتے جا رہے ہیں ، بلکہ زرعی شعبہ بھی زبوں حالی کا شکار ہے ۔دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ باردانے کی فراہمی کے ساتھ گندم کی خریداری جلد شروع کر دی جائے گی۔

 

Share this article

Leave a comment