Friday, 20 September 2024


وائی فائی کی رفتار کو تیز کرنا سیکھیں

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کو گھر میں سست وائی فائی کے مسئلے کا سامنا ہے تو اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ آپ کے پڑوسی بھی وہی چینیل استعمال کررہے ہیں جو آپ کے پاس ہے۔اگرچہ آپ اور دیگر افراد ایک نیٹ ورک پر تو نہیں ہوں گے مگر ان کی ڈیوائسز ضرور آپ کی ڈیوائس کے کام میں مداخلت کرسکتی ہیں۔
وائی فائی سگنلز مختلف چینیلز میں تقسیم ہوجاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آپ کے گھر کے قریب موجود ڈیوائسز مختلف نیٹ ورکس پر ہونے کے باوجود اسی چینل پر ہوسکتی ہیں۔اس طرح یہ ڈیوائسز ایک دوسرے کے سگنلز میں مداخلت کرتی ہیں۔
اس مسئلے سے بچنے کے لیے اگر تو آپ ونڈوز کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کررہے ہیں تو Acrylic وائی فائی نامی ا سکینر کو استعمال کرسکتے ہیں، اسی طرح اینڈرائیڈ کے لیے وائی فائی اینالائزر بھی اس مقصد کے لیے بہترین ہے۔ایک بار جب آپ سسٹم کو اسکین کرلیں تو راوٹر میں لاگ ان ہوں۔یعنی ویب براوزر پر آئی پی ایڈریس ٹائپ کریں یا راوٹر بنانے والوں کا فراہم کردہ سافٹ وئیر استعمال کریں۔
پہلے بیسک وائرلیس سیٹ اپ تلاش کریں جو کہ عام طور پر ابتدائی آپشنز میں سے ایک ہوتا ہے وہاں اپنے نیٹ ورک کو تلاش کریں اور چینیلز کو بدل دیں۔اس کے بعد تبدیلیوں کو سیو کردیں جس کے بعد آپ کو دیگر ڈیوائسز کی مداخلت کا سامنا بہت کم ہوگا۔

 

Share this article

Leave a comment