Saturday, 21 September 2024


آورہ کتوں نے تین بھائیوں کو مارڈالہ

 

ایمز ٹی وی(فیروزہ) آورہ کتوں نے پانچ سالہ ایک اور بچی کو دبوچ کر مارڈالہ،پانچ گھنٹوں کے بعد نعش گھر سے ملحقہ کھیت سے برآمد ،ایک سال قبل بھی آورہ کتوں نے تین معصوم حقیقی بھائیوں کو دبوچ کر مارڈالہ تھا فیروزہ کے نواح میں دوسرا المناک واقعہ ،تفصیل کے مطابق فیروزہ کے نواحی چک نمبر124/npمیں رہائش ہذیر محمدعاشق آرائیں شہریا کی پانچ سالہ بیٹی بشریٰ بی بی جو کہ پہلی جماعت کی طالبہ تھی اپنے دادا محمدصدیق شہریا اور دیگر بچوں کے ہمراہ کھیتوں میں گئی جب اس کا دادا گھاس کاٹنے میں مصروف ہو گیا تو بشریٰ بھی دیگر بچوں کے ہمراہ کھیت میں لگے امرود توڑنے میں مصروف ہوگئی ،اس دوران اس کا دادا کھیت سے چارہ کاٹ کر واپس آیا اور بچوں سے بشریٰ بی بی کے بارئے میں دریافت کیا،نا پا کراس کی تلاش شروع کی گئی تو شام پانچ چھ بجے کے قریب بچی کی نعش گھر سے ملحقہ کماد کے کھیت میں پڑی ملی جس کے اور کھوری پڑی ہوئی تھی ،نعش پرکتوں کے کاٹے کے زخم تھے ،بتایا گیا ہے کہ جب بشریٰ بی بی کو آوارہ کتوںنے شہ رگ سے دبوچا اور اٹھا کر کماد کے خالی کھیت میں لے گئے اور اس کے نوچتے رہے ،آورہ کتوں کی چھینا جھپٹی کے دواران بشریٰ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی

 

Share this article

Leave a comment