Saturday, 21 September 2024


گنگا اور جمنا کو زندہ انسان تصور کیا جائے گا،عدالت

 

ایمز ٹی وی(دھیرادن) بھارت میں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدترسلوک کیا جاتا ہے۔ کھانے کو خوراک ہے نہ پینے کو صاف پانی مگر اب بھارتی عدالت نے دو دریاﺅں گنگا اور جمنا کو انسانوں کے برابر حقوق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ دریاؤں نے ازل سے ہندوؤں کو جسمانی اور روحانی رزق پہنچایا ہے۔عدالت نے دریاﺅں کے تحفظ کے لئے دو محافظ بھی متعین کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔ شمالی انڈیا کی ریاست اتر کھنڈ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق انڈیا کے دو قدیم اور مقدس دریاؤں، گنگا اور جمنا کو 'زندہ انسان' تصور کیا جائے گا۔عدالت نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ان دریاؤں کا 'تحفظ' ممکن ہو سکے گا اور قانونی حیثیت ملنے کے بعد ان میں ہونے والی آلودگی سے بچاؤ ممکن ہوگا کیونکہ اب ان میں آلودگی کرنا ایک انسان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگا۔ریاست کے دو افسران کو گنگا اور جمنا کا 'قانونی محافظ' مقرر کیا گیا ہے جو ان دریاؤں کے حقوق کا دفاع کریں گے۔

 

Share this article

Leave a comment