Sunday, 22 September 2024


جامعہ کراچی میں یوم پاکستان کے موقع پرتقریب کا انعقاد

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید نے کہا کہ پاکستان ایک دن کی محنت نہیں یا اسے حاصل کرنے میں کسی ایک شخص کا ہاتھ نہیں یہ توبرسوں کی محنت ہے لاکھوں جانوں کا نتیجہ ہے۔
آج پاکستانی قوم 23 مارچ کا دن یوم پاکستان کے طورپر مناتی ہے۔کتنا اچھا ہو جو ہم آزادی لفظ کی روح کو سمجھیں اور لفظوں سے نہیں بلکہ عملی محبت کا ثبوت دیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے یوم پاکستان کو مسلمانوں کی منزل کا روشن سنگ میل قراردیا۔
اس موقع پر شعبہ سیاسیات کے مشیر امور طلبہ نے یوم پاکستان کو مسلمانوں کی منزل کا تعین اور اسے ناگزیر قراردیا ۔
تقریب میں طلباوطالبات نے ملی نغمے پیش کئے اور اپنے جذبات کا بھرپور اظہارکیا ۔
تقریب کے اختتام پرکیک بھی کاٹاگیا ۔اس موقع پر شعبہ کے اساتذہ اور طلباوطالبات کی کثیرتعدادموجود تھی۔
 

 

Share this article

Leave a comment