Friday, 20 September 2024


جناح ایئرپورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائی خواتین گرفتار

 

ایمز ٹی وی(کراچی) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی کرنسی بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور دبئی جانیوالی دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا۔
کسٹمزترجمان کے مطابق دونوں خواتین نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی جارہی تھیں کہ مشکوک ہونے پر کسٹم حکام نے ڈیپارچر لاﺅنج میں کارروائی کی اور خواتین کے قبضے سے ایک لاکھ بیس ہزار ریال ، پچاس ہزار اماراتی درہم اور پانچ لاکھ جاپانی ین برآمد کرلیے ۔ترجمان نے بتایاکہ خواتین نے کرنسی کپڑوں میں چھپارکھی تھی اور عدالت سے تین روز کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیاگیا ہے جس کے بعد تفتیش میں مزید انکشافات متوقع ہیں ۔
یادرہے کہ اس سے قبل ماڈل ایان علی بھی بیرون ملک کرنسی سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی تھیں

 

Share this article

Leave a comment