Saturday, 21 September 2024


ملک کا اگلاوزیراعظم کون ہوگا؟؟ تحریک انصاف کی تلاش جاری

 

ایمزٹی وی(کراچی) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کیلیے تحریک انصاف کے امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کیس کے متوقع فیصلے کے بعد اگر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا جاتا ہے تو پی ٹی آئی وزیراعظم پاکستان کیلیے حکمران مسلم لیگ کے مدمقابل اپنا امیدوار بھی لائے گی تاہم تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اس بات پر غورکر رہی ہے کہ اس عہدے کیلیے پارٹی چیئرمین عمران خان، مرکزی رہنما اسد عمر یا شاہ محمود قریشی کا نام دیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کی مکمل توجہ آئندہ کے عام انتخابات پر مرکوز ہے تاہم پاناما لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی اپنی آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرے گی۔

 

Share this article

Leave a comment