Sunday, 22 September 2024


گرمی میں انٹرنیٹ سے مزیدار شربت اپنے دوسروں کو بھیجیں

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزرتے وقت کے ساتھ ٹیکنالوجی ترقی کررہی ہے جس کی ایک مثال یہ ہے کہ آپ اپنا پسندیدہ شربت کسی دوست کو پلانا چاہ رہے ہوں تو آپ کو اس سے ملاقات کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے انٹرنیٹ کی مدد سے اس تک پہنچانے کی سہولت بہت جلد آپ کو میسر ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سنگاپور کی نیشنل یونیورسٹی میں چند محققین نے ایک ایسی ٹیکنالوجی بنائی جس کے ذریعے انٹرنیٹ سے لیموں کا شربت ایک سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔
اس ٹیم نے ایک ایسی مشین تیار کی ہے جو سنسرز کا استعمال کرتے ہوئے اس ڈرنک کے رنگ اور کھٹائی کی کاپی بناتی ہے۔
یعنی ایک ایسی مشین جو ایک جگہ اس شربت میں ڈال کر اس کے رنگ اور مزے کو اپنا لے گی، دوسری جانب موجود اس کے کپ میں موجود پانی جو سنسرز کی مدد سے اس شربت کا رنگ اور مزح دے گی، جس سے کہیں دور بیٹھا دوست بھی اس ڈرنک کا مزہ لے سکتا ہے۔
اس ٹیسٹ کے دوران 13 افراد کو جمع کیا گیا، جنہوں نے ایک ساتھ اصل اور کاپی دونوں ہی لیموں کے شربت کا ذائقہ چکھا، تاہم محققین نے انہیں یہ نہیں بتایا کہ ان میں سے کون سا اصل ہے اور کون سا سنسرز کی مدد سے بنایا ہوا شربت۔
 

 

Share this article

Leave a comment