Saturday, 21 September 2024


باغ ابن قاسم پارک لے کر کوئی کاروبار کرنے کی ضرورت نہیں،ملک ریاض

 

ایمز ٹی وی(کراچی) چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض نے تمام سٹیک ہولڈرز کے اتفاق نہ کرنے تک ابن قاسم پارک نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پارک بحال کر کے عوام کیلئے کھولنا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ پتھر کے دور میں رہنا چاہتے ہیں۔ ملک ریاض نے کہا کہ اللہ نے جو پیسہ دیا ہے وہ لوگوں کی امانت ہے اور اسے لوگوں کی فلاح پر ہی خرچ کرنا چاہتا ہوں۔ باغ ابن قاسم پارک لے کر کوئی کاروبار کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور یہاں کوئی کمرشل سرگرمی نہیں ہوگی بلکہ یہاں شہریوں کا داخلہ بھی مفت ہو گا اور چڑیا گھر بنانا چاہتا تھا جس کی کوئی ٹکٹ نہ ہوتی لیکن کچھ لوگ پتھر کے دور میں رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فاروق ستار سے بات کی ہے اور وسیم اختر سے بھی بات کی ہے کہ میں یہ پارک لینا نہیں چاہتا کیونکہ پاکستان میں کوئی کچھ کام کرنے نہیں دیتا تو ہم کیوں اس میں پڑیں ۔ ملک ریاض نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ نہیں ہیں بلکہ صرف عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔ وسیم اختر اور فاروق ستار کو اپنے مقاصد سے آگاہ کیا ہے اور جب تک تمام سٹیک ہولڈرز اتفاق نہ کر لیں، تب تک پارک نہیں لیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment