Saturday, 21 September 2024


انتہائی تعلیم یافتہ پائلٹ ہیلی کاپٹر ہادثے میں ہلاک

 

ایمز ٹی وی(ویلز) برطانیہ کی خود مختار ریاست ویلز کے شمالی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں معروف تعمیراتی کمپنی کے ڈائریکٹر کیون اور اس کی آئرش نژاد بیوی روتھ بروک کے نام سے شناخت ہوئی ہے ۔ ہیلی کاپٹر برطانوی علاقے لوٹن سے ڈبلن جاتے ہوئے گزشتہ روز لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد اس کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم ریاست ویلز کے شمالی پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اطلاع ملی جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر حادثے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکتا ہے۔میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والا کیون مانچسٹر کا رہائشی اور انتہائی تعلیم یافتہ پائلٹ تھا جبکہ ائرش نژاد خاتون روتھ بروک ڈبلن کی رہائشی تھی ،پولیس نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کی لاشیں تلاش کر لی ہیں جبکہ ہلاک شدگان کے ورثا کو حادثے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

 

Share this article

Leave a comment