Saturday, 21 September 2024


سام سنگ نے گلیکسی ایس 8 کا خفیہ فیچرمتعارف متعارف کرادیا

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کے نئے فلیگ شپ اسمارٹ فون گلیکسی ایس 8 کو 29 مارچ کو متعارف کرایا گیا اور اس کے بیشتر فیچر بھی اب لوگوں کو معلوم ہوچکے ہیں جن کا اعلان نیویارک میں ہونے والے ایونٹ کے دوران بھی کیا گیا۔
مگر سام سنگ اپنے اس فون کے ایک بہترین فیچر کو بتانا بھول گئی یا اسے خفیہ رکھا۔
درحقیقت گلیکسی ایس 8 اس وقت پہلا اسمارٹ فون ہے جو کہ ایک گیگا بائیٹ ایل ٹی ای انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی آزمائش ٹی موبائل نے کی۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون بہت تیز انٹرنیٹ اسپیڈ کا حامل ہے۔
اور یہ کوئی حیران کن بات نہیں کیونکہ کوالکوم کے نئے اسنیپ ڈراگون 835 چپ کے ساتھ یہ طاقتور ترین فون ہے جس میں یا ایکس 16 ایل ٹی ای موڈیم موجود ہے جو کہ گیگا بائیٹ انٹرنیٹ اسپیٹ کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مگر یہ واضح رہے کہ ایک گیگابائیٹ انٹرنیٹ اسپیڈ ضروری نہیں کہ ہر جگہ دستیاب ہوسکے اور حقیقی دنیا میں موبائل کمپنیاں اس کے لیے تیار ہی نہیں۔
مگر یہ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے گلیکسی ایس سیون میں ایل ٹی ای رفتار 450 میگا بائیٹس فی سیکنڈ تھی اور ایس ایٹ میں یہ ایک گیگا بائیٹ فی سیکنڈ ہے۔
دوسری جانب سام سنگ کا یہ نیا فون ایک اور معاملے میں بھی دیگر اسمارٹ فونز کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔
یہ پہلا فون ہے جس میں بلیو ٹوتھ 5.0 موجود ہے یعنی نیا وائرلیس پروٹوکول جس سے صارفین کو کافی فائدہ ہوگا۔
اس کی رفتار بلیو ٹوتھ 4.2 کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے اور اس کی بدولت صارفین 800 فٹ کی دوری سے بھی دیگر ڈیوائسز سے کنکشن کو برقرار رکھ سکیں گے۔
اسی طرح بلیو ٹوتھ 5.0 کی بدولت اس فون پر دو وائرلیس ہیڈ فونز کو بیک وقت استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 

 

Share this article

Leave a comment