Sunday, 22 September 2024


ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کولمبو میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔
میچ کیلئے سری لنکن اسکواڈ میں کپتان اوپل تھرنگا، اسیلا گونارتنے، دنوشکا گوناتھیلاکا، شیہان جے سوریا، چمارا کاپوگیدرا، نووان کلاسیکرا، لاستھ ملنگا، دلشان موناویرا، کوشل پریرا، تھیسارا پریرا، سیکوگ پراسانا، لکشن سنداکن، ویکوم سنجایا، داسون شناکا، ملیندا سری وردانا اور ایشورو اودانا شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔
بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں کپتان مشرفی مرتضیٰ، امر القیس، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، محمد سیف الدین، مصدق حسین، مشفیق الرحیم، مستفیض الرحمان، نور الحسن،صابر رحمان، شکیب الحسن، سومیا سرکار، سوباشیس رائے، سونزام الاسلام، تمیم اقبال اور تسکین احمد شامل ہیں جبکہ حتمی ٹیم کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment