Saturday, 21 September 2024


سنیل گروور ایک بار پھر'دی کپل شرما شو'کا حصہ بن گئے

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)کپل شرما سے اختلافات ختم کرنے کے بعد معروف کامیڈین سنیل گروور ایک بار پھر 'دی کپل شرما شو'کا حصہ بن گئے۔ چند روز قبل کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان نوک جھونک کی وجہ سے سنیل نے شو چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا، جس کے بعد ایک نئے کامیڈین کو شو کا حصہ بنایا گیا مگر شو فلاپ ہو گیا اور پروگرام کی شہرت کو بھی نقصان پہنچا۔ نتیجتًا ©شو کی انتظامیہ نے بھی پروگرام بچانے کے لئے کپل شرما کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی لیکن اب یہ معاملات حل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مداحوں کے پسندیدہ کردار ڈاکٹر مشہور گلاٹی اور کپل شرما کے درمیان تمام اختلافات ختم ہوگئے ہیں اور کامیڈین جمعہ کے روز شوٹنگ کا حصہ بنیں گے اور آنے والے شوٹنگ شیڈول میں بھی انکا نام ڈال دیا گیا ہے۔ سنیل گروور کی شو میں واپس آنے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جا رہی ہے کہ انہوں نے چینل کے ساتھ 23اپریل تک کا معاہدہ کیا تھا اور معاہدے کی خلاف ورزی پر انکو بھاری ہرجانہ دینا ہوگا۔سنیل گروور نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ میرا ارادہ صرف عزت کے ساتھ لوگوں کو انٹرٹین کرنا ہے اور میرے نزدیک کسی بھی کام کو کرنے یا نہ کرنے کی وجہ صرف پیسہ نہیں ہوسکتی۔

 

Share this article

Leave a comment