Friday, 20 September 2024


ملک بھر میں صحت کےعالمی دن کا موضوع ’ڈپریشن‘

ایمز ٹی وی(صحت) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ بین الاقوامی ادارہ صحت نے اس سال کا موضوع ’ڈپریشن‘ رکھا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو صحت کے اصولوں سے آگاہ کرنا ہے۔ ادارہ صحت کے مطابق ہرسال دنیا بھر میں تیس کروڑ افراد ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں،بروقت تشخیص کےبعد علاج با آسانی ممکن ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈپریشن ایک دماغی بیماری ہے ۔ 

اگر انسان ذہنی طورپر صحت مند نہ ہو تو اس کے اثرات پورے جسم پر مرتب ہوتے ہیں کیونکہ دماغ ہی انسان کے سارے جسمانی نظام کو کنٹرول کرتا ہے۔ دماغی کمزوری یا بیماری کے سبب ہی بہت سے اعصابی، نفسیاتی اور جسمانی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ دنیامیں اموات کی دوسری بڑی وجہ خودکشی ہے جس کاسبب ڈپریشن ہی ہے ۔


صحت کا عالمی دن by aimstv_tv

ذہنی دباؤ کا شکار ہونے سے محفوظ رہنے اور مرض کو شدید ہونے سے بچاؤ کا احسن حل دل کا حال بیان کر دینے میں ہی ہے،خاموشی، اکیلا پن، بلا وجہ پریشان رہنا ہی ڈپریشن کی نشانیاں ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ڈپریشن اورذہنی تناؤ سے تنگ آکر ہر سال لاکھوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔جب کوئی بلاوجہ پریشان رہنے لگے یا کسی کام میں دھیان نہ رہ پائے توماہرنفسیات سے رابطہ ضروری ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ہرسال چار میں سے ایک شخص کسی نہ کسی حد تک ذہنی طور پرتناؤ کا شکار ہو رہا ہے۔ صحت کے عالمی دن کے حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ڈپریشن میں اضافے کا سبب بدامنی، بے روزگاری اور مہنگائی بھی ہوسکتے ہیں۔ ڈپریشن سے نجات کے لیے ان مسائل کا حل ناگزیر ہے۔

Share this article

Leave a comment