Friday, 20 September 2024


ریلوے لاہور ڈویژن ، بھرتیوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

 

ایمز ٹی وی (لاہور ) ریلوے لاہور ڈویژن میں کلاس فور کی بھرتیوں میں مبینہ طور پر ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف ڈائریکٹر جنرل ویجلنس لاہور کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ڈپٹی سی پی ایس گڈز محمود الرحمان لاکھو اور سی پی او گڈز ملک فاروق پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ویجیلنس لاہور طارق لطیف نے بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے اپنی تحقیقاتی رپورٹ چیئرپرسن پاکستان ریلوے کو ارسال کر دی تھی ۔
واضح رہے کہ29مارچ 2017 کو گیٹ مین اور کیپر کی بھرتیوں میں متعدد امیدواروں کو کال لیٹر جاری نہ ہونے کے خلاف امیدواروں نے ڈی ایس آفس کے باہر احتجاج کیا تھا۔
جس پر ڈی جی ویجیلنس نے کارروائی کرتے ہوئے بھرتی کا تمام ریکارڈ اپنے قبضےمیں لے لیا تھا۔
 

 

Share this article

Leave a comment