Friday, 20 September 2024


الزامات ثابت کرنےمیں ناکام۔۔ لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیربلوچ

 

ایمزٹی وی(کراچی)ما تحت عدالت نے لیاری میں آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سے متعلق کیس میں عزیر بلوچ اور اس کے بھائی زبیر بلوچ کو بری کردیا۔

میڈیاذرائع کے مطابق سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں لیاری میں آپریشن کے دوران پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت کے لیے عزیر بلوچ اور اس کے بھائی زبیر بلوچ کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں لایا گیا۔
 
سماعت کے دوران استغاثہ عزیر بلوچ اور اس کے بھائی پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، جس پر عدالت نے دونوں ملزمان کو مقدمے سے باعزت بری کردیا جب کہ مقدمے میں نامزد دیگر مفرور ملزمان فیصل نیازی،بادشاہ خان،نعیم لاہوتی اور جہانگیر خان کی گرفتاری کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
 
عدالت نے کراچی سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔
 
واضح رہے کہ عزیر بلوچ لیاری میں قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم سے متعلق مقدمات میں نامزد ہے۔

 

Share this article

Leave a comment