Friday, 20 September 2024


پی ٹی سی ایل کی صارفین کوعالمی سروس تک لامحدود رسائی

 

ایمزٹی وی(تجارت)پی ٹی سی ایل اور آئی فلیکس کے درمیان تعاون کیلئے معاہدہ ہوگیا،پی ٹی سی ایل پورا ایک سال براڈ بینڈ صارفین اور اسمارٹ ٹی وی صارفین کو اس عالمی سروس تک لامحدود رسائی دے گا۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں آئی فلیکس اور پی ٹی سی ایل کے درمیان معاہدہ ہوا، آئی فلیکس عالمی صف اوّل کی سبسکرپشن ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس ہے۔ اس شراکت داری کے بعد صارفین کہیں بھی اور جب چاہیں پاکستانی اور بین الاقوامی مواد اسٹریم کرسکیں گے۔ آئی فلیکس تک رسائی سے پی ٹی سی ایل صارفین بین الاقوامی، مقامی، بچوں کے مواد اور بہت کچھ دیکھ سکتے ہیں۔ پی ٹی سی ایل صارفین اس سہولت کے ذریعے آف لائن ہونے کے باوجود وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment