Saturday, 21 September 2024


انسداد دہشت گردی فورس کا دشمنوں سے زبردست مقابلہ

 

ایمزٹی وی(سکھر)محکمہ انسدادہشتگردی نے سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے دہشگرد کو ہلاک کر دیا جبکہ 2فرار ہو گئے ۔ زرائع کے مطابق سکھرشکارپورلنک روڈپر محکمہ انسداد دہشت گردی فورس سے مقابلے کے دوران ایک دہشت گردمارا گیا تاہم اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ دہشتگرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اورپستول برآمدکرلیا گیا۔ ایس پی سی ٹی ڈی عرفان سموں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سکھرشکارپور لنک روڈپرسی ٹی ڈی اوردہشتگردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیاجبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ عرفان سموں نے بتایا کہ سنیپ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل پرسواردہشتگردوں کوروکنے کوکہا تو دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پرفائرنگ کردی تاہم جوابی فائرنگ سے دہشتگرد ہلاک ہوا۔

 

 

Share this article

Leave a comment