Saturday, 21 September 2024


ایسا کیا ہوا کہ امجد صابری کے اہل خانہ نے پاکستان چھوڑنے کااعلان کردیا

 

ایمزٹی وی (کرقاچی)مقتول قوال امجد صابری کے اہل خانہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے امجد صابری کی والدہ اور بھائی طلحہ صابری نے کہا کہ مشکوک لوگ محلے میں میرے متعلق معلومات لے رہے ہیں اس سے پہلے کہ کچھ غلط ہو ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ حکومت باہر جانے میں ہماری مدد کرے۔ والدہ امجد صابری نے کہا کہ میں مزید بچوں کو نہیں کھونا چاہتی۔ بہت سوچنے کے بعد ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بھی لوگ ڈیفنس شفٹ ہونے کا مشورہ دیتے تھے لیاقت آباد سے محبت کی وجہ سے ڈیفنس شفٹ نہیں ہوئے تھے۔

 

Share this article

Leave a comment