Saturday, 21 September 2024


469 ارب روپےکی کرپشن میں ملوث ڈاکٹرعاصم کوبیرون ملک جانےکی اجازت

 

 
ایمزٹی وی(کراچی)انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشتگردوں کے علاج سے متعلق کیس میں ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں 2 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کا اسپتال گروی رکھ لیا جائے لیکن انہیں علاج کے لیے ملک سے باہر جانے دیا جائے۔
عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کی درخواست منظورکرکے ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا، فاضل جج نے ڈاکٹرعاصم حسین کو 20 لاکھ روپے جمع کرانے کی صورت میں 2 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تاہم ملزم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ کی واپسی کےلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم پردہشتگردوں کے علاج معالجے کے علاوہ 469 ارب روپے کی کرپشن کے مقدمات بھی زیرسماعت ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment