Saturday, 21 September 2024


معروف کامیڈین ببو برال کو گزرے 6 برس بیت گئے

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اسٹیج ڈراموں میں منفرد پر فارمنس سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے معروف کامیڈین ببو برال کی چھٹی برسی آج منا ئی جا رہی ہے۔
ایوب اختر المعروف ببو برال گجرانوالہ کے قصبے گھکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے ،ببو برال نے 1982میں گجرانوالہ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور کچھ عرصہ بعد لاہور منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ائیر تھیٹر میں کام شروع کیا۔ ببو برال ابتدا میں ون مین شو کیا کرتے تھے تاہم انہیں اسٹیج ڈرامے ”شرطیہ مٹھے“سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی ،تین عشروں پر محیط زندگی میں ببو برال نے اداکاری کے علاوہ اسٹیج ڈرامے لکھے اور ہدایت کاری بھی کی۔
ببو برال مزاحیہ فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ مو سیقی و گائیکی سے بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے ،انہوں نے جتنا بھی کام کیا اس کو بہت پسند کیا گیا اسی وجہ سے آج بھی اسٹیج کی دنیا میں ان کا نام قائم ہے ،ببو برال صحت کی خرابی کے باعث 16اپریل 2011کو دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔

 

Share this article

Leave a comment