Saturday, 21 September 2024


بائولر محمد عباس نے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے سابق کپتان وسیم اکرم کا29سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کےمطابق بارباڈوس میں کھیلے جارہےسیریز کےدوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے صرف56 رنزدے کرچار وکٹیں اپنے نام کیں اورساتھ ہی وسیم اکرم سے یہ ریکارڈ چھین لیا۔
پاکستان کی جانب سے اپنے کیریئر کا دوسراٹیسٹ میچ کھیلنے والے فاسٹ باؤلر محمد عباس کی یہ اب تک کی شاندار پرفامنس ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دی۔
خیال رہےکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سوئنگ کےبادشاہ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کے پاس تھا جنہوں نے 1988 کے ٹیسٹ میچ میں 73 رنز کے عوض چار وکٹیں لی تھیں۔
یاد رہےکہ یونس خان نےویسٹ انڈیز کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ 10ہزار رنز کا سنگ میل عبورکیا،وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنزبنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
واضح رہےکہ بارباڈوس میں پاکستان کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ آف اسپنر ثقلین مشتاق کے پاس ہےجنہوں نے 2000 میں اسی گراؤنڈ پر 121 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لی تھیں۔

 

Share this article

Leave a comment