Saturday, 21 September 2024


داؤد یونیورسٹی میں ترقی کا تسلسل برقرار رکھیں گے,وائس چانسلر

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پی ای سی سے 4؍ فیکلٹی پروگرامز کی ایکریڈیشن ملنے خوشی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر داؤد یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا ہےکہ یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے تعلیمی معیار کو بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ہمارے انجینئرز کو اندرون اور ملک اعلیٰ روزگار کے مواقع تک رسائی ممکن ہوسکے ، فیکلٹی ارکان کی محنت کے صلے میں یونیورسٹی اس مقام پر پہنچی ہے اور داؤد یونیورسٹی میں ترقی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔
 
پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی ) کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری تعلیمی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے چاروں شعبوں کو ایکریڈیشن دی ، پی ای سی سے تمام فیکلٹی پروگرامز کی ایکریڈیشن 2013ء کے بعد انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ای سی سے 4؍ فیکلٹی پروگرامز کی ایکریڈیشن ملنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر جامعہ داؤد کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی ، اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ ، رجسٹرار کیپٹن (ر) سید وقار حسین شاہ نے فیکلٹی کی کاوشوں کا سراہا اور ایکریڈیشن ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

Share this article

Leave a comment