Sunday, 22 September 2024


اسٹار فٹبالر میسی کا مشابہت رکھنے والاحوالات کے پیچھے

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)اسٹار فٹبالر میسی سے مشابہت رکھنے والے ایرانی شہری کو پولیس نے گرفتار کر کے گاڑی بھی ضبط کر لی۔
 
میڈیا ذرائع کے مطابق ایرانی پولیس نے سٹار فٹبالر میسی کے ہم شکل رضا پرستش نامی نوجوان کو اس پاداش میں گرفتار کر کے تھانے بند کر دیا کیونکہ اس کے ساتھ تصویریں بنوانے والوں کا رش لگ گیا ۔
 
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے ہمیں رضا پرستش کو تھانے لیجانا پڑا جبکہ اس کی گاڑی بھی ضبط کی گئی ہے۔
 
رضا پرستش کا معاملہ چند ماہ قبل اس وقت شروع ہوا جب انکے والد نے اس کی تصویر بارسلونا کی 10 نمبر والی قمیص میں کھینچی۔اس کے بعد سے 25 سالہ رضا نے میسی کی طرح داڑھی رکھ لی اور بال بھی انہی کی مانند کٹوانے شروع کر دیے۔بس پھر کیا تھا، اس کے بعد رضا جہاں جاتے، ان کے ساتھ سیلفی کھنچوانے کے خواہش مندوں کا تانتا بندھ جاتا۔
 
انہوں نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایاکہ اب لوگ مجھے ایرانی میسی سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ میں ان کی نقل کرتا رہوں۔ جب میں کہیں جاتا ہوں تو لوگ مجھے دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ میری وجہ سے لوگوں کو خوشی ملتی ہے اور یہ خوشی مجھے بہت زیادہ توانائی بخشتی ہے۔
 
رضا پرستش نے مزید کہا کہ اب فٹبال کے کچھ کرتب بھی سیکھ رہاہوں تاکہ میسی کا کردار زیادہ بہتر طریقے سے نبھا سکوں۔

 

Share this article

Leave a comment

comment1

  • Comment Link Chastupt

    Chastupt

    13/07/2017

    Viagra Da Banco online pharmacy Come Funziona Il Cialis