Friday, 20 September 2024


جامعہ اردو نے انرولمنٹ فارم کی تاریخ میں توسیع کردی

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)وفاقی اردو یونیورسٹی کےایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی تعلیمی سال2017میں ہونے والے تمام شعبہ جات (گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسز)کے طلباء و طالبات کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس23مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔
فارم عسکری بینک کی یونیورسٹی روڈاور بوہرہ پیر برانچز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔یہ فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pk/enformسے آن لائن پُرکئے جاسکتے ہیں۔ انرولمنٹ فیس 2100روپے بذریعہ آن لائن وائوچر متعلقہ برانچ میں جمع کرائیں ۔

 

Share this article

Leave a comment