Saturday, 21 September 2024


عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت

 

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)بھارت کی درخواست پر پاکستان میں دہشت گردی کے جرائم میں سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کی سماعت عالمی عدالت انصاف میں 15 مئی کو ہو گی۔
عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بھارت کی جانب سے دائر درخواست پر کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کی سماعت 15 مئی کو ہو گی۔ کیس کی سماعت پیس پیلس ہیگ میں ہو گی جس میں بھارت کی جانب سے دائر درخواست کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ برس فروری میں بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا اور پھر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کے بعد کلبھوشن یادیو کو رواں برس فروری میں سزائے موت سنائی گئی۔ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment

comment1

  • Comment Link Kennuphold

    Kennuphold

    15/07/2017

    Priligy Farmaco Generico cheap cialis Kamagra Special Offer