Saturday, 21 September 2024


کمسن طلبا کو بے قابو ڈمپر نے روند ڈالا

 

ایمزٹی وی (اٹک/ تعلیم)کھوڑ روڈ پر بے قابو ڈمپر نے سڑک کنارے کھڑے بچوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 4 طلبا جاں بحق ہو گئے۔
 
ذرائع کے مطابق اٹک میں کھوڑ روڈ کے ملال اسٹاپ پر اسکول جانے کے لئے اپنی سواری کے انتظار میں کھڑے بچوں کو بے قابو ڈمپر نے روند ڈالا جس کے نتیجے میں 4 طلبا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے چاروں بچوں کی میتوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال فتح جھنگ منتقل کردیا گیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment