Sunday, 22 September 2024


جامعہ کراچی کا مارننگ پروگرام کے نتائج کااعلان

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)جامعہ کراچی نے ایم ایڈ مارننگ پروگرام ،ایم ایڈ فرسٹ ایئر ،سیکنڈ ایئرایوننگ پروگرام اور ایل ایل ایم پریویس سالانہ امتحانات برائے 2016 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے
امتحانات میں کل 185 طلبہ شریک ہوئے ،28 طلبہ کو اے ون گریڈ ،119 کو اے گریڈ جبکہ 25 طلبہ کو بی گریڈ میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 92.97 فیصد رہا۔
ایم ایڈ فرسٹ ایئر ایوننگ پروگرام کے امتحانات میں 56 طلبہ شریک ہوئے ،51 طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ 05 طلبہ ناکام قرار پائے۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 91.07 فیصدرہا۔
ایم ایڈ سیکنڈ ایئر ایوننگ پروگرام کے امتحانات میں 65 طلبہ شریک ہوئے،02 طلبہ کو اے ون گریڈ ،46 کو اے گریڈ ،10 طلبہ کو بی گریڈ جبکہ ایک طالبعلم کو سی گریڈ میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 90.77 فیصدرہا جبکہ ایل ایل ایم پریویس کے امتحانات میں 181 طلبہ شریک ہوئے،91 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 90 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 50.28 فیصدرہا

 

Share this article

Leave a comment

comment1

  • Comment Link Chastupt

    Chastupt

    20/07/2017

    Viagra Probe Kaufen cheap cialis Levitra Controindicazioni Forum