Friday, 20 September 2024


ایران صدارتی انتخابات، حسن روحانی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

 

ایمزٹی وی(تہران)ایران کے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق حسن روحانی کو ابراہیم رئیسی پر برتری حاصل ہے۔
ایرانی وزیرداخلہ کے مطابق حسن روحانی ایک کروڑ 46 لاکھ ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ابراہیم رئیسی نے ایک کروڑ 16 لاکھ ووٹ حاصل کئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بارہویں صدارتی انتخابات میں 4 کروڑ سے زائد مرد و خواتین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور ووٹ ڈالنے کی شرح 70 فیصد رہی جبکہ اعتدال پسند ذرائع حسن روحانی کو فاتح قرار دے رہے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment

comments30