Saturday, 21 September 2024


سنجےدت کی بیوی کا کردار اداکرنے کےلئےایک نئی اور غیرمعروف اداکارہ منتخب

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی واقعات و حادثات سے بھری پڑی ہے، اسی طرح ان کی زندگی پر مبنی فلم بھی ابھی سے ہی خبروں اور دلچسپ واقعات کی زینت بنی پڑی ہے۔ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں کھل نائیک ہیرو کا کردار رنبیر کپورادا کرتے نظر آئیں گے۔
فلم ساز راج کمار ہیرانی نے سنجے دت کی بیوی منائتا دت کا کردار ادا کرنے کے لیے ایک نئی اور غیر معروف اداکارہ کو منتخب کرلیا تھا۔اس فلم میں سنجے دت بننے والے رنبیر کپور کے لیے سونم کپور اور انوشکا شرما جیسی اداکارائوں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا، لیکن اس فلم کی ٹیم نے دیا مرزا کو سنجے دت کی بیوی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
دیا مرزا نے فلم کے کچھ مناظر ریکارڈ کرانے کے لیے شوٹنگ بھی شیڈول تیار کرلیا۔ فلم ٹیم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دیا مرزا کو سنجے دت کی بیوی میانتا دت سے مشابہت کی وجہ سے منتخب کیا گیا۔

 

Share this article

Leave a comment

comments2