Sunday, 22 September 2024


ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

 

ایمزٹی وی (تجارت)رمضان سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ کردیا گیا جس سے گھریلو سلنڈر 100 اور کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگاہوگیا۔
کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 75 روپے کلو اور 850 روپے گھریلو سلنڈر، لاہور گوجرانوالہ فیصل آباد جہلم قصور ساہیوال سیالکوٹ ڈسکہ پشاور میں بالترتیب 80 اور 910روپے، رحیم یار خان صادق آباد حیدرآباد اٹک گجرات میرپور آزاد کشمیر میں 100اور 1150 روپے، راولپنڈی اسلام آباد ایبٹ آباد مظفرآباد باغ کوٹلی آزاد کشمیرفاٹا ٹنڈو محمد خان ٹنڈو اللہ یار میرپورخاص عمر کوٹ نواب شاہ مٹیاری ٹھٹھہ دادو جامشورو شکارپور میں 105 اور 1210 جبکہ گلگت مری نتھیا گلی اوربالاکوٹ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت110 اور گھریلو سلنڈر 1270روپے کا ہوگیا۔

 

Share this article

Leave a comment

comments47