Friday, 20 September 2024


خوابوں کے شہزادے نے پاکستان کی فتح کی پیشگوئی کردی

 

ایمزٹی وی (کراچی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے چیمپینز ٹرافی میں پاک بھارت میچ میں پاکستانی ٹیم کی فتح کا خواب دیکھ لیا جبکہ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کردی  

 

۔واضح رہے کہ پی پی رہنما منظور وسان مختلف موجودہ معاملات پر خواب دیکھنے میں کمال مہارت رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں ،یہ ہی وجہ ہے کہ کبھی انہیں وزیراعظم کے استعفے کا خواب آجاتا ہے تو کبھی وہ الطاف حسین سے متعلق کوئی خواب دیکھ لیتے ہیں ۔

اب انہوں نے پاک بھارت ٹاکرے کا بھی خواب دیکھ لیا ہے اور پاکستان کو میچ سے پہلے ہی فتح حاصل کرتے ہوئے دیکھ لیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment