ایمزٹی وی (اسلام آباد)قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے کنٹری ڈائریکٹر اندریکا رتاوتے نے ملاقات کی ہے جس میں افغان مہاجرین کی مکمل واپسی کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پرافغان مہاجرین کی وطن واپسی، ریگولیش اور منیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اندریکا رتاوتے نے لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے افغان مہاجرین کی پالیسی اور ویزوں میں رعایت کوبھی سراہا ہے۔
قومی سلامتی کے مشیرناصرجنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت اور محفوط واپسی کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اس موقع پرافغان مہاجرین کی مکمل واپسی کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیاگیا