Sunday, 10 November 2024


تمام پرووائس چانلسر اپنے عہدے سے ہٹ جائیں

 

ایمزٹی وی (کراچی/ تعلیم)صوبائی حکومت نے سندھ کی تمام جامعات کے مین کیمپس سے پرووائس چانسلرکاعہدہ ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جس کی سمری کی باقاعدہ وزیر اعلیٰ سندھ نے منظوری بھی دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باقاعدہ جامعات کے ایکٹ میں ترمیم ہوگی جس کے تحت سندھ کی تمام جامعات میں مین کیمپس سے پرووائس چانسلرز کے عہدے ختم ہوجائیں گے صرف ذیلی کیمپس کے پرووائس چانسلرز باقی رہ جائیں گے۔ یہ بل ڈائو یونیورسٹی کے انٹرنیشنل میڈیکل کالج کو اوجھا یونیورسٹی بنانے کے ساتھ ہی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس بل کا مقصد ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر خاور جمالی کو عہدے سے ہٹانا ہے ڈاکٹر خاور جمالی سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کے دور میں ڈائو یونیورسٹی کے مین کیمپس کے لئے پرووائس چانسلر مقرر ہوئے تھے اس بل کی منظوری کے بعد ڈاکٹر جمالی سمیت سندھ کی تمام جامعات کے مین کیمپس کے پرووائس چانسلرز اپنے عہدے سے ہٹ جائیں گے اور صرف ذیلی کیمپسز کے پرووائس چانسلرز اپنے عہدے پر برقرار رہ سکیں گے۔ واضح ر ہے کہ ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے لئے پہلے ہی بل تیار کیا جاچکا ہے جس کے تحت اوجھا کیمپس کا میڈیکل کالج ڈائو سے علیحدہ ہو کر نئی میڈیکل یونیورسٹی میں بدل جائے گا۔

 

Share this article

Leave a comment

comments25