Saturday, 21 September 2024


تیز رفتار کار نے کالج کے پروفیسرز کی جان لے لی

 

ایمزٹی وی (راولپنڈی) چکری روڈ پر کار حادثے کے نتیجے میں ملتان کے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے 3 پروفیسرز جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں موٹروے پرچکری روڈ کے قریب کارتیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ملتان کے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے 3 پروفیسرز جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز رانا دلشاد اورراوؤ ذوالفقارجب کہ اسسٹنٹ پروفیسر راؤ ظفر اقبال شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق تینوں پروفیسرز مری جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا، تینوں پروفیسرز کی میتیں پمز اسلام آباد جبکہ ایک زخمی پروفیسربھی پمزمیں زیرعلاج ہے۔

 

Share this article

Leave a comment