Saturday, 21 September 2024


شہر قائد میں چینی ثقافتی رنگ

 

ایمزٹی وی (کراچی)کراچی کے قومی عجائب گھر میں چینی ثقافت کا ہفتہ شروع ہو گیا ، ہفتے کا افتتاح پیپر کٹ شو کے ساتھ کیا گیا ۔
پاکستان میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اورکہا کہ چین کا ثقافتی ہفتہ پاکستانی عوام کو روایتی چینی ثقافت اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوطرفہ مفاہمت کو مزید بہتر بنانے کا اچھا موقع فراہم کرے گا۔
اس سے پاکستان کے عوام چینی ثقافت کو بہتر طورپر سمجھ سکیں گے اور دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے اور قریب آ جائیں گے۔افتتاحی تقریب کے دوران چینی عصری مختصر کہانیوں کا اردو میں انتخاب بھی پیش کیا گیا ۔

 

Share this article

Leave a comment