Friday, 20 September 2024


مسٹربین کی موت

 

ایمزٹی وی(ممبئی) برطانیہ کے مشہور مزاحیہ اداکار رووان ایٹکنسن المعروف مسٹر بین کی موت کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے ان کے مداح سخت صدمے کا شکار ہوگئے۔ 62 سالہ برطانوی مزاحیہ اداکار رووان ایٹکنسن اپنے کردار ’’مسٹر بین‘‘ کی بدولت دنیا بھر میں مشہور ہیں اور بچے بڑے سب ہی ان کی منفرد اداکاری کے دیوانے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی ان کی موت کی جھوٹی خبر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ان کے مداح سخت پریشانی کا شکار ہوگئے۔ یہ پہلی بار نہیں کہ کسی مشہور شخصیت کی موت کی افواہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہو بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، جانی ڈیپ، ملی سائرس، قادر خان اور شوئیتا تیواری کی مرنے کی افواہیں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment