Friday, 20 September 2024


جامعہ کراچی نے داخلے منسوخ کردیئے

 

ایمزٹی وی (کراچی/ تعلیم)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنزپروفیسرڈاکٹر محمد احمد قادری کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے تصدیق کرانے پر مارننگ وایوننگ پروگرام برائے سال2017ء کے04طلبا وطالبات کی مارکس شیٹ جعلی ثابت ہوئی جس کی بناء پر ان کے داخلے فوری طور پر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
جن طلباء کے داخلے منسوخ کئے گئے ہیں، ان میں مارننگ پروگرام فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز ڈی فارم کے سہیل رحمن ولد سُفید الرحمن فارم نمبر6311اور عمیمہ مرزا بنت خورشید مرزا فارم نمبر6472جبکہ ایوننگ پروگرام کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن بی پی اے (آنرز) کے احسن علی ولد اللہ بچایوفارم نمبر48675اور میتھمیٹکس بی ایس سی (آنرز) کی نمرہ زاہد بنت محمد زاہد فارم نمبر48369 شامل ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment

comments4