Saturday, 21 September 2024


ادارکارہ سے کیا گیا مزاق بھاری پڑگیا

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)سیف علی خان نے اقربا پروری کے حوالے سے میڈیا کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب میرا بیٹا تیمور 18 سال کا ہوگا تو میڈیا یہ جانے بغیر کہ میں اور کرینہ اس کے مستقبل کے بارے میں کیا سوچتے ہیں

اسے فلموں میں لانچ کرچکا ہوگا۔ آئیفا کی تقریب کے دوران کرن جوہر، ورون دھون اور سیف علی خان نے مل کر اداکارہ کنگنا رناوت کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ہم تینوں آج اقربا پروری کی وجہ سے ہی یہاں موجود ہیں

ان کی اس حرکت نے لوگوں کو سخت مشتعل کردیا جس پر ورون دھون اور کرن جوہر نے کنگنا رناوت سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین نہیں تھا ان کی جانب سے کیا جانے والا چھوٹا سا مذاق اتنا سنگین رخ اختیار کرلے گا، کرن جوہر نے وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ کبھی بھی کنگنا کو اقربا پروری کے حوالے سے تنقید کا نشانہ نہیں بنائیں گے۔

 

 

Share this article

Leave a comment