Friday, 20 September 2024


سینما گھروں میں اضافے کی وجہ

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) اداکارہ وماڈل جیا علی نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیارمیں بہتری سے سینما گھر آباد ہونے لگے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیاعلی نے کہا کہ نوجوان فلم میکرز اچھے اورمنفرد موضوعات کواپنی فلموں کا حصہ بناتے رہے توملک بھرمیں سینما ہی سینما دکھائی دینگے۔ میں طویل عرصہ سے اس شعبے سے وابستہ ہوں اور اس میں دن بدن بہتری صرف اورصرف اسی لیے آرہی ہے کہ یہاں پرہرکوئی منفرد کام کرنے کوترجیح دینے لگا ہے۔

ملبوسات، جیولری، میک اپ اورہیئرسٹائلنگ کے شعبے میں بھی بہت کچھ نیا متعارف کروایا جارہا ہے، جس کی وجہ سے فیشن انڈسٹری کا رنگ اب فلموںمیں نمایاں دکھائی دے رہا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر اسی طرح پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ اپنے کام کودہرانے کے بجائے ہربار کچھ نیا کام سامنے لائیں تویقینناً اس کا فائدہ اس شعبے سے وابستہ فنکاروں، تکنیکاروں، پروڈیوسروں، ہدایتکاروں اورڈسٹری بیوٹرز سمیت دیگرکوپہنچے گا۔ اس وقت دنیا بھرمیں فلمسازی کا شعبہ کامیابی اورترقی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ اربوں، کھربوں روپے کی سرمایہ کاری اس شعبے میں کی جا رہی ہے، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم ٹریڈ کی دنیا بھرمیں کیا اہمیت ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment