Sunday, 22 September 2024


پروفیسر انوار احمد زئی ،ڈاکٹر ضیاءالدین یونیورسٹی گروپ آف ایجوکیشن کے نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر

 

ایمز ٹی وی (تعلیم) معروف ماہر تعلیم ، دانشوراور سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن پروفیسر انوار احمد زئی نے ڈاکٹر ضیاءالدین یونیورسٹی کے گروپ آف ایجوکیشن میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، اس طرح وہ ضیاءالدین یونیورسٹی کے تحت چلنے والے کالجوں، اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی نگرانی کریں گے، اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے پروفیسر انوار احمد زئی کا کہنا تھا کہ ضیاءالدین یونیورسٹی کےبینرتلے چلنے والے اور نئے قائم ہونے والے تعلیمی اداروں کو مختلف انداز میں سامنے لانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس میں جدید خطوط پر تعلیم کے علاوہ غیرتجارتی بنیاد پر طلباءکی کردارسازی پر زور ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ ضیاءالدین کالج برائے اعلیٰ تعلیم میں نئے سیشن کی کلاسیں 27جولائی سے شروع کی جارہی ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment