Friday, 20 September 2024


ڈی جی رینجرز کا اعلیٰ سطح کا اجلاس

ایمزٹی وی(کراچی )رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت رینجرز ، پولیس اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ملک میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی خصوصا ًکراچی میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابطہ اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے اور اس سلسلے میں لاءانفورسمنٹ ایجنسیز کے جوائنٹ آپریشنز کے لیے مربوط حکمت عملی مرتب کی گئی تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے سے مزید موثر طریقے سے نمٹا جاسکے۔
ڈی جی رینجرز سندھ نے پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد عناصر کی شناخت میں مدد اور مستند اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے ایک کروڑ روپے انعام دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے

 

 

Share this article

Leave a comment