ایمزٹی وی (لاہور)مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد آنے والے وزیر اعظم کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔ادھر لیگی رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے 45دن کے لیے عبوری وزیر اعظم کا فیصلہ ہو ۔
ان کا کہنا تھا کہ عبوری وزیر اعظم کے بعد شہباز شریف سے قیادت کرائی جا سکتی ہے یا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایک ہی شخص سے مدت پوری کرائی جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کی نا اہلی کے بعد قومی اسمبلی کے حلقے این اے 120کی خالی ہونے والی نشست سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف الیکشن لڑیں گے ۔۔