Sunday, 10 November 2024


پاکستان تحریک انصاف کی یومِ تشکر کی تیاری مکمل

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف آج یوم تشکرمنارہی ہے جس کے لیے جلسہ گاہ میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق نوازشریف کی نااہلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر منائے گی جس کے لیے جلسہ گاہ میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی، مرکزی اسٹیج کے علاوہ دیگر قیادت کے لیے الگ اور میڈیا کے لیے علیحدہ اسٹیج تیا رکرلیا گیا ہے جب کہ پنڈال میں داخلے کے لیے چارانٹری گیٹ رکھے گئے، ایک گیٹ مرکزی قیادت، دوسراخواتین اور دو گیٹ کارکنوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
جلسے کے لیے مرکزی اسٹیج سے 100 میٹردورخاردارتاریں لگا دی گئیں ہیں، جبکہ ساوٴنڈ سسٹم کی ذمہ داریاں ڈی جے ولی کے سپرد کی گئی ہیں، تمام انٹری گیٹس پر واک تھرو گیٹ بھی رکھے گئے ہیں۔
جلسے میں خواتین انکلوژر میں خواتین پولیس اہلکاروں کے علاوہ اے ٹی ایس جوان بھی تعینات کیے گئے ہیں جب کہ جلسہ کی سکیورٹی کے لیے 1600 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment