Friday, 20 September 2024


حریت رہنماﺅں کی اپیل پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

 

ایمزٹی وی (سری نگر)بھارتی مظالم اور ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال،تمام تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے مکمل بند رہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فورسز نے مقبوضہ وادی میں بربریت اورجارحیت کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا جس کیخلاف حریت رہنماﺅں کی اپیل پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے اس دوران تمام تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور کشمیری بھارتی مظالم کیخلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔کشمیری میڈیا کے مطابق قابض انتظامیہ نے سری نگر میں کرفیو نافذ کردیااورموبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment