Friday, 20 September 2024


کراچی تاجر برادری کا کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کا اعلان

 

ایمز ٹی وی (تجارت) کراچی نمائندہ تاجر کنونشن نے اعلان کیا ہے کہ کے الیکٹرک کی لوٹ مار ، جعلی اور فراڈ بلنگ ، ناجائز طور پر اربوں روپے وصو ل کرنے اور تاجروں اور عوام کے خلاف ظلم و زیادتیوں کے خلاف 23اگست کو کراچی بھر کے تاجروں کا تاریخی مارچ کیا جائے گا، کے الیکٹرک کے خلاف ایک لاکھ تاجر پٹیشن دائر کریں گے اس سلسلے میں شہر کی تمام مارکیٹوں اور بازاروں میں کیمپ لگائے جائیں گے ، کنونشن میں شریک تاجروں نے تجویز دی کہ جعلی اور فراڈ بلنگ، تاجروں کو مارکیٹ میں ہراساں کرنے اور لوٹ ما ر کے خلاف ڈنڈا برادر فورس تشکیل ، کنونشن کا انعقاد جماعت اسلامی کراچی کے تحت ادارہ نور حق میں کیا گیا اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کنونشن کی صدارت کی ، کنونشن میں ٹریڈرز باڈیز ، اسمال ٹریڈرز ، مختلف مارکیٹ ایسوسی ایشن اور ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور اور منظم تحریک چلانے کا عزم کیا گیا

کنونشن میں مختلف قراردادیں بھی منظور کی گئیں ،کنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسلام اور محمد اسحاق خان ،جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر یونس بارائی، اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد ، پبلک ایڈ کمیٹی کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے چیئرمین عمران شاہد،جوڑیا بازار ایسوسی ایشن کے صدر جعفر کوڑیا،۔ آل کراچی رکشہ ٹیکسی ایسوسی ایشن کے صدر حافظ الحق حسن زئی،اسمال ٹریڈرز کے نائب صدر عثمان شریف ، کاغذی بازار کے رہنما ناصر انصاری ، عبد الماجد ، صدر ٹریڈ الائنس کے رہنما محمد ربانی ، سی این جی رکشہ ایسوسی ایشن کے صدر حنیف خان ، ناز پلازہ الیکٹرونکس مارکیٹ کے صدر نوید احمد ،بولٹن مارکیٹ ٹریڈرز کے رہنما حاکم خان ،یوسی 2اورنگی ٹاؤن کے وائس چیئرمین ممتاز تنولی ،صدر انجمن تاجران قائد آباد شوکت ربانی ، کسٹم ڈیلر سجاد ، پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما عنایت خٹک ، منصور اور ثاقب،سابق ٹاؤن ناظم محمد شاہد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی لوٹ مار ،اوور بلنگ اور ظلم وزیادتیوں سے تاجر اور کاروباری طبقہ سمیت ہر طبقہ اور ہر شہری متاثر ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment